ناندیڑ: ۱۰؍اکتوبر (اعتماد نیوز)بوگس چیک کے ذریعے سے ایک شخص نے ۸؍لاکھ
۳۹؍ہزارروپئے کی رقم اپنے اکاؤنٹ میں جمع کراکر ہڑپ کرلی ۔ پولس اطلاع کے
مطابق ادتیہ روی پرساد ساکن میرا روڈ ممبئی اس شخص نے اکسم ڈرگس اینڈ
فارماسیوٹیکل کمپنی کا جعلی چیک تیار کرکے وہ چیک اپنے بینک اکاؤنٹ میں جمع
کیا اور بینک اکاؤنٹ سے ۸؍لاکھ ۳۹؍ہزار روپئے رقم اُٹھاکر دھوکہ دہی کی ۔
جے ایس کامبڑے کی شکایت پر وزیرآباد پولس اسٹیشن میں اس ٹھگ باز کے خلاف
مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔